امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت  و احترام کے ساتھ منایا گیا

کراچی (این این آئی) شہدائے کربلا اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کا چہلم منگل کو کراچی سمیت سندھ بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی اور ذیلی مجالس و جلوس سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئے۔ کراچی میں مرکزی مجلس پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقد ہوئی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے حضرت امام حسینؓ، اہلِ بیت اطہار اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں، صبر، استقامت اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی لازوال جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...