مرتضیٰ وہاب نے موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کر لیا
کراچی(این این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کر لیا۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ انہوں نے طریقہ کار کے مطابق موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کیا ہے، 42 دن پہلے لرننگ لائسنس حاصل کیا تھا۔ یاد رہے کہ چند ہفتوں پہلے میئر کراچی کی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر شہریوں نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر سوالات اٹھائے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments