آٹے کے ایکس مل نرخ 130 روپے فی کلو مقرر

آٹے کے ایکس مل نرخ 130 روپے فی کلو مقرر

شہریوں کو مناسب نرخوں پر آٹا فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،کمشنرگرانفروشی اورذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیوں کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس میں فلور ملز مالکان کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے اور گراں فروشی کی روک تھام کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکس مل آٹے کی قیمت 133 روپے فی کلو سے کم کرکے 130 روپے فی کلو مقرر کی جائے گی۔ مزید فیصلہ کیا گیا کہ اندرونِ سندھ سے گندم کی فراہمی میں بہتری آنے کے بعد ایکس مل آٹے کی قیمت مزید کم کرکے 125 روپے فی کلو تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو مناسب نرخوں پر آٹا فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی مسلسل اور بہتر فراہمی سے آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہوگی۔اجلاس میں چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم بلال میمن، سیکریٹری فوڈ غلام عباس، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جنید عزیز، ایسوسی ایشن کے دیگر نمائندے اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جائیں گی اور آٹے کی مقررہ قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...