میر رضا کی وجہ موت ہیمر جک شاک قرار، جلانے کے شواہد مسترد

میر رضا کی وجہ موت ہیمر جک شاک قرار، جلانے کے شواہد مسترد

موت شدید خون بہنے کے باعث ہوئی ، پوسٹ مارٹم میں میر رضا کو سینے میں ایک گولی لگنے کے شواہد ملے ،پولیس سرجنلاش میں تعفن اور گلنے سڑنے کے آثار موجود،حتمی وجوہات کیمیائی تجزیے کی رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو ں گی،تفتیشی حکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس سرجن نے میر رضا کی وجہ موت کو طبی زبان میں ہیمرجک شاک قرار دے دیا ، ہیمرجک شاک زیادہ خون بہہ جانے سے جسم اور دماغ پر پڑنے والے اثرات کا نام ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے تاجر میر رضا علی کی لاش ملنے کے معاملے میں پوسٹ مارٹم اور موت کی ابتدائی وجوہات سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔پولیس سرجن نے میر رضا کی وجہ موت کو طبی زبان میں ہیمرجک شاک قرار دیا، ہیمرجک شاک زیادہ خون بہہ جانے سے جسم اور دماغ پر پڑنے والے اثرات کا نام ہے۔

پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ میر رضا علی کی موت شدید خون بہنے کے باعث ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم میں میر رضا کو سینے میں ایک گولی لگنے کے شواہد ملے ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول کو 30 بور کے پستول سے گولی ماری گئی، تاہم پولیس تاحال آلہِ قتل اور گولی کا خول برآمد نہیں کر سکی ہے ۔پولیس سرجن نے واضح کیا کہ لاش کو آگ یا تیزاب سے جلائے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ لاش میں تعفن اور گلنے سڑنے کے آثار موجود ہیں، جس کے باعث موت کی حتمی وجوہات اور دیگر کیمیائی تفصیلات کا تعین کیمیائی تجزیے کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ گلستانِ جوہر میں نوجوان تاجر میر رضا علی کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ 5 روز گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا۔نئی فوٹیج میں میر رضا علی کو جیب سے ایک روشن چیز نکال کر پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چیز ان کا موبائل فون معلوم ہوتی ہے ۔حکام نے بتایا کہ جس شہری کو میر رضا کا فون ملا، اس نے پولیس کو اس جگہ کی نشاندہی کر دی ہے ، شہری کا کہنا ہے کہ فون اسی مقام سے ملا جہاں سی سی ٹی وی میں چیز پھینکی گئی تھی۔اس سے قبل ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو آن لائن ٹیکسی میں بیٹھتے دیکھا جا سکتا تھا، تفتیشی ذرائع کے مطابق گاڑی میں بیٹھتے وقت ان کی کمر پر پستول لگا ہوا تھا۔پولیس تفتیشی ٹیم نے میر رضا کے گھر کے بعد موقع واردات کا دوبارہ دورہ کیا ہے تاکہ مختلف شواہد کو باہم جوڑا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...