گھارو اولڈ پمپ ہاؤس کی اپ گریڈیشن 17 گھنٹے قبل مکمل

گھارو اولڈ پمپ ہاؤس کی اپ گریڈیشن 17 گھنٹے قبل مکمل

لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اور کارساز کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع پمپنگ اسٹیشن کی استعداداور نظام کی پائیداری میں نمایاں اضافہ ہوگا، ترجمان

کراچی (این این آئی) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے گھارو اولڈ پمپ ہاس کی اپ گریڈیشن کا اہم منصوبہ مقررہ وقت سے 17 گھنٹے قبل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایات پر ادارے کے انجینئرز اور تکنیکی عملے نے مسلسل شبانہ روز محنت کرتے ہوئے نئے موٹرز اور پمپس کی تنصیب، جدید سوئچ گیئرز کی انرجائزیشن، ایک ہزار کے وی اے ٹرانسفارمر کی منتقلی، کیبل بچھانے اور نئے سوئچنگ سسٹم کو فعال کرنے سمیت تمام تکنیکی کام مقررہ مدت سے 17 گھنٹے قبل مکمل کر لیے ۔

ترجمان کے مطابق منصوبہ مکمل ہوتے ہی ابراہیم حیدری، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، پی اے ایف بیس اور کارساز کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سی ای او احمد علی صدیقی نے منصوبہ قبل از وقت مکمل کرنے پر انجینئرز، افسران اور تکنیکی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھارو اولڈ پمپ ہاس کی اپ گریڈیشن کراچی کے آبی نظام کو مزید مستحکم، موثر اور قابلِ اعتماد بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے گھارو پمپنگ اسٹیشن کی استعداد، کارکردگی اور نظام کی پائیداری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...