بدانتظامی اور گورننس کا فقدان بڑے ملکی مسائل، عشرت العباد
کراچی (این این آئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش بیشتر مسائل کی بنیادی وجہ بدانتظامی، کمزور طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی عدم استحکام اور عوامی مسائل سے لاتعلقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی اصلاحات، قومی مفاد، بہتر گورننس اور سیاسی برداشت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہیں۔دعوتِ حلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک اس وقت جن چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ، ان کا حل قومی اتفاقِ رائے ، مؤثر حکمرانی میں پوشیدہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments