میررضا قتل،پولیس سرجن کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی

میررضا قتل،پولیس سرجن کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس سرجن کراچی نے مقتول میر رضا علی خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 14 سنگین خامیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید نے خط میں کہا کہ متوفی کی لاش کا ایکسرے نہیں کیا گیا، فائرنگ کے بارودی ذرات کی جانچ کے لیے ہاتھوں کے نمونے نہیں لیے گئے اور گولی کے داخلے کے زخم پر موجود بارودی نشانات کا کیمیائی تجزیہ بھی نہیں کیا گیا۔ کھوپڑی اور گردن کا اندرونی معائنہ نہیں کیا گیا، فائرنگ کے زخموں کی سائنسی پیمائش اور تصاویر بھی نہیں لی گئیں، گولی کے داخلے اور اخراج کے زخموں کی سائنسی تشریح بھی نہیں کی گئی۔پولیس سرجن نے خط میں مزید کہا ہے کہ گولی کے جسم کے اندر راستے کی وضاحت نہیں کی گئی، زخموں کی فارنزک معیار کے مطابق تصاویر دستیاب نہیں، جسم کے مختلف حصوں میں گلنے سڑنے کے عمل کی نوعیت کی مناسب وضاحت نہیں کی گئی، شناخت ممکن نہ ہونے کے باوجود مثبت شناخت کے لیے ڈی این اے کا نمونہ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔ یہ رپورٹ جواب سے زیادہ سوالات اٹھاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...