پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

 پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ مقتول پولیس اہلکار کے ہمراہ موجود پولیس کانسٹیبل فواد احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔مدعی مقدمہ فواد احمد نے بیان دیا ہے کہ3 اگست کو میری ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبل زمان عباس اور کانسٹیبلز اقبال اور مشرف کے ہمراہ جمالی پل پکٹ پر تھی۔ رات سوا 8 بجے ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...