روہڑی:سیکریٹری، انجینئرز پبلک ہیلتھ کیخلاف کنٹریکٹرز کی ریلی ودھرنا

روہڑی:سیکریٹری، انجینئرز پبلک ہیلتھ کیخلاف کنٹریکٹرز کی ریلی ودھرنا

4ارب کاٹینڈر منسوخ کرکے تمام ٹھیکیداروں کوحصہ لینے کا حق دلانے کا مطالبہیوسی سطح پرہرکام کا الگ ٹینڈر لازمی، سیکریٹری، چیف انجینئر نے ایک ٹینڈر کرایا

روہڑی (نمائندہ دنیا)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری سہیل احمد قریشی، چیف انجینئر برکت علی خواجہ اور ایگزیکٹو انجینئر راشد رند کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر سکھر، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع کے ٹھیکیداروں کی جانب احتجاجی تحریک مزید تیز ہوگئی، اس سلسلے میں سکھر، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع کے ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور پبلک ہیلتھ دفتر کے سامنے دھرنا دیا، اور مطالبات کے حق میں شدید نعریبازی کی، ٹھیکیداروں کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا جلسے میں تبدیل ہوگیا، دھرنے و مظاہرے کی قیادت مرکزی نائب صدرسعید جتوئی کررہے تھے۔

شرکاسے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری سہیل احمد قریشی اور چیف انجینئر برکت علی خواجہ 400 کروڑ روپے کا ایک ہی ٹینڈر کرا رہے ہیں، جبکہ سپرا (SPPRA) رولز میں واضح لکھا ہے یوسیز سطح پر ہر کام کے الگ ٹینڈر ہونگے ۔ ٹھیکیداروں نے الزام عائد کیا کہ ایک ہی ٹینڈر کرا کر من پسند ٹھیکیدار کو دیا جاتا ہے جس سے کافی عرصے سے لاڑکانہ اور قنبر شہداد کوٹ اضلاع میں 10 ارب روپے کے کام تاخیر کا شکار ہیں۔ سیکریٹری اور چیف انجینئر کی جانب سے اپنے من پسند ٹھیکیدار کو 400 کروڑ روپے کا کام دیکر اہل اور پرانے ٹھیکیداروں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ ہم اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری 400 کروڑ روپے کی لاگت والا ٹینڈر منسوخ کر کے تمام ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز میں حصہ لینے کا حق دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...