گجرات :پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا21واں بیچ مکمل

 گجرات :پنجاب پولیس یوتھ انٹرن  شپ پروگرام کا21واں بیچ مکمل

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا21واں بیچ مکمل ہو گیا ، ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد نے انٹرن شپ مکمل کرنیوالے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور بیجز تقسیم کئے۔

تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد ،انسپکٹر فرزانہ کوثر ،سب انسپکٹر عبدالوہاب گیلانی اور دیگر پولیس افسر وں نے شرکت کی ۔ پروگرام کے دوران انٹرنیز کو ڈی پی او کمپلیکس ، تھانوں آئی ٹی ونگ ، سائبر کرائم ، ویمن سیفٹی ، چائلڈ ابیوز ، خدمت مرکز ، تحفظ مرکز ، میثاق سنٹر ، سیف سٹی اٹھارٹی اور دیگر دفاتر کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...