وزیرآباد : مین بازار ، ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی رکشہ اڈے ، ٹریفک اور کاروبار متاثر

 وزیرآباد : مین بازار ، ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی رکشہ اڈے ، ٹریفک اور کاروبار متاثر

ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود اڈوں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے سے صورتحال دن بدن سنگین، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات ،پیدل چلنا بھی دشوار

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مین بازار اور ملحقہ علاقوں موتی بازار، لاہوری دروازہ، برتن بازار چوک ،سول ہسپتال کے سامنے اور بکر گلہ میں قائم غیر قانونی رکشہ اڈے شہریوں، تاجروں اور خریداری کیلئے آنے والے خواتین، بچوں اور بزرگوں کیلئے وبال جان بن گئے ،بازاروں میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات ،پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا۔شہریوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور سڑکوں اور بازاروں کے اہم مقامات پر سواریاں بٹھاتے اور اتارتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی موجودگی کے باوجود غیر قانونی اڈوں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے سے صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رکشہ اڈوں کا فوری خاتمہ کرکے باقاعدہ سٹینڈ مقرر کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...