چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ کاوفد کیساتھ دورہ بورڈ لائبریری

چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ کاوفد کیساتھ دورہ بورڈ لائبریری

ہم کتابوں سے محبت کرنیوالی آخری نسل ،تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا:چیئر پرسن

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ، انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے وفد کے ہمراہ بورڈ لائبریری کا دورہ کیا جہاں طلبہ، اساتذہ اور بورڈ ملازمین کیلئے ‘‘ادبی بیٹھک’’ کے قیام کی فزیبلٹی کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے عملی خدوخال پر مشاورت کی گئی۔وفد میں پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب خان، پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز و بانی بک کلب، یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور ، پروفیسر ظفر اقبال پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج قلعہ دیدار سنگھ اور مسز زبیرا انصاری پرنسپل گورنمنٹ گلزارِ اسلام گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ شامل تھے۔

چیئرپرسن انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے لائبریری میں دستیاب سہولیات، کتب اور علمی مواد کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم کتابوں سے محبت کرنے والی آخری نسل ہیں، تاہم اس علمی و ادبی روایت کے تسلسل کو ہر صورت برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ڈیجیٹل دور میں بھی کتاب، مطالعہ اور بامقصد مکالمے کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ بورڈ لائبریری کو محض کتب کے ذخیرے کے بجائے ایک فعال علمی، ادبی اور فکری مرکز بنانے کیلئے ‘‘ادبی بیٹھک’’جیسے اقدامات کو عملی شکل دینے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...