حافظ آباد:ہسپتال میں ادویات نہ ملنے پر مریض پریشان

حافظ آباد:ہسپتال میں ادویات نہ ملنے پر مریض پریشان

متعد دسینئر ڈاکٹروں کے تاخیر سے آنے اور جلد لوٹ جانے کی بھی شکایات

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں متعد دسینئر ڈاکٹروں کے لیٹ آنے اور ڈیوٹی سے 2گھنٹے پہلے گھروں اور پرائیویٹ کلینکس پر لوٹ جانے سے ہسپتال میں آنے والے سینکڑوں مریض دھکے کھانے لگے جبکہ شدید گرمی وحبس میں گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنے کے باوجود بے شمار مریض میڈیسن نہ ملنے کی وجہ سے خوار ہوکر رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ضلع کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے ، ہسپتال میں آنے والے غریب مریض ادویات کی عدم دستیابی اور علاج معالجے کی مناسب سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ چند ہفتوں کے دوران وزیر اعلیٰ کی ایک دوٹیمیں بھی ہسپتال کی ناگفتہ بہ حالت کی رپورٹ کرچکی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...