واٹر کارپوریشن ریفرنڈم 3ستمبر کو ہوگا، ذوالفقارشاہ
کراچی(این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ لیبر ڈائریکٹریٹ سندھ نے واٹر کارپوریشن کے ملازمین کے نمائندہ یونین کے انتخاب کے لیے 19 اگست کو ہونے والا ریفرنڈم ملتوی کرکے 3 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ریفرنڈم کے لیے مطلوبہ پولنگ اسٹاف کی تربیت اور عدم دستیابی کے باعث تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔سید ذوالفقارشاہ نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن کے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اجتماعی حقوق کے حصول کے لیے اکرام خان کا ساتھ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments