جلوسوں اور محافل میلاد کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کیے جائینگے ، ڈی پی او

 جلوسوں اور محافل میلاد کیلئے  سکیورٹی کے جامع انتظامات  کیے جائینگے ، ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے بتایا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میلاد کے لیے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے جائیں گے ۔

جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات اور دیگر اہم مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ محبت، اخوت، بھائی چارے اور امن کا پیغام ہے اور اس موقع پر امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...