یوسف گیلانی سے پیر امین الحسنات کی رہائش گاہ پر ملاقات

  یوسف گیلانی سے پیر امین الحسنات کی رہائش گاہ پر ملاقات

چیئرمین سینیٹ کو بھیرہ کا دورہ کرنے اور مزارات پر حاضری کی دعوت

بھیرہ(نامہ نگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ و سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ نے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ولی عہد آستانہ عالیہ دربار امیر السالکین بھیرہ پیر محمد نعیم الدین شاہ الازہری بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال، دینی و روحانی اقدار کے فروغ اور صوفیاء کرام کی تعلیمات کے ذریعے معاشرے میں رواداری، محبت اور اخوت کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے علومِ اسلامیہ کے فروغ، روحانی اقدار کے احیاء اور قدیم دینی روایات کے تسلسل کے لیے پیر محمد امین الحسنات شاہ کی خدمات کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھیرہ اور دربار عالیہ موسیٰ پاک شہید کے باہمی تعلقات صدیوں پرانے ہیں اور ان روحانی مراکز نے برصغیر میں دینی تعلیمات، روحانی اقدار اور محبت و اخوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بھیرہ کا دورہ کرنے اور مشائخِ بھیرہ کے مزارات پر حاضری کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مشائخِ بھیرہ کے مزارات پر حاضری ان کی دیرینہ خواہش ہے ، وہ جلد بھیرہ حاضر آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...