کے پی آئیز پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر

کے پی آئیز پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر

تمام تحصیلوں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جائے، اجلاس میں خطاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ کے پی آئیز پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام تحصیلوں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جائے اور اہداف کے حصول کے ساتھ شہری سہولیات میں بھی واضح بہتری لائی جائے ۔ کسی اہم معاملے میں کوتاہی یا مسئلے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ذمہ دار ہوگا۔ وہ ضلعی انتظامی امور، وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز اور مختلف عوامی سہولیات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بس ٹرمینلز پر پانی، پنکھوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے معائنے ، قبرستانوں اور میرج ہالز کی نگرانی، اسٹریٹ لائٹس کی فعالیت، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، سڑکوں اور چوکوں کی بہتری اور زیبرا کراسنگ کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...