کمشنر آفس سرگودھا میں پروٹوکول آفیسرکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب

کمشنر آفس سرگودھا میں پروٹوکول  آفیسرکی ریٹائرمنٹ کے  موقع پر الوداعی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر آفس سرگودھا میں پروٹوکول آفیسر/سپرنٹنڈنٹ جنرل برانچ محمد ارشد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویژن، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، اسسٹنٹ کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور کمشنر آفس کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے محمد ارشد کی طویل عرصہ پر محیط سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ محمد ارشد نے دورانِ ملازمت اپنے فرائض انتہائی محنت، دیانت داری، ذمہ داری اور خوش اخلاقی کے ساتھ سرانجام دیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...