کولگیٹ پاکستان کی جانب سے اورل ہیلتھ موومنٹ کا آغاز

کولگیٹ پاکستان کی جانب سے اورل ہیلتھ موومنٹ کا آغاز

کراچی(سٹی)کولگیٹ پاکستان نے ملک بھر میں اورل ہیلتھ موومنٹ کا آغاز کر دیا جس کا مقصد احتیاطی نوعیت کی منہ اور دانتوں کی صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی کو آسان بنانا اور پاکستانیوں کو بہتر زبانی صحت کے لیے بروقت اقدامات کی ترغیب دینا ہے۔

یہ مہم یکم اگست سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔اس اقدام کے تحت صارفین کولگیٹ کی منتخب مصنوعات پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر کے مفت آن لائن اورل ہیلتھ اسسمنٹ حاصل کر سکیں گے ۔ چند آسان سوالات کے جوابات دینے کے بعد صارفین کو ان کا پرسنلائزڈ ڈینٹل اسکور اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ڈیجیٹل سہولت سے آگے بڑھتے ہوئے کولگیٹ نے پاکستان کے 85 سے زائد شہروں میں 900 سے زیادہ ڈینٹل کلینکس اور اسپتالوں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے جس کے ذریعے عوام شریک ڈینٹل ماہرین کے پاس مفت دانتوں کے معائنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...