پڈعیدن :پولیس آپریشن، اسلحہ و منشیات برآمد، 4 ملزم گرفتار
پڈعیدن (نمائندہ دنیا) پڈعیدن نواحی علاقوں میں پولیس کا آپریشن، اسلحہ و منشیات برآمد، 4 ملزم گرفتار کرلئے۔
فرید دیرو پولیس نے ملزم پرویز عرف پرو کو گرفتار، 1 پسٹل ،3 راؤنڈ، ملزم آصف ولد غلام سرور ڈونگھ کو گرفتار ،140 گرام چرس برآمد کرلی۔ بھریا سٹی پولیس نے اشتہاری نوید ولد بلاول لنجار کو گرفتار کر لیا، جو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزم کے قبضے سے 1 پسٹل 4 گولیاں برآمد ہوئیں۔ درس پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عمران ولد محمد حسن کو گرفتار کر کے قبضے سے 1 پسٹل اور 3 راؤنڈ برآمد کرلئے ۔ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل خان کھوسو نے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا 15 پر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments