سروسز اسپتال کو سرفراز رفیقی شہید اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

سروسز اسپتال کو سرفراز رفیقی شہید اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سروسز اسپتال کو سرفراز رفیقی شہید اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

 اس حوالے سے کے ایم سی نے سروسز اسپتال کی منتقلی کیلئے نئی جگہ محکمہ صحت سندھ کو الاٹ کردی ۔ذرائع کے مطابق سرفراز رفیقی شہید اسپتال کی دوسری منزل پر تین کمرے اور تین ہال سروسز اسپتال کیلئے مختص کیے گئے جبکہ سروسز اسپتال کی موجودہ عمارت سول اسپتال کراچی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ۔محکمہ صحت کی جانب سے سروسز اسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو نئی عمارت میں فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ او پی ڈی ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹس اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی نئی جگہ منتقل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...