لائٹ ہاؤس میں ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد

لائٹ ہاؤس میں ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد

کراچی (این این آئی) آل تاجران سندھ اتحاد اور ڈی آئی جی لائسنس برانچ یونس چانڈیو کے تعاون سے لائٹ ہاؤس میں تاجروں اور عوام کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے سینکڑوں تاجروں اور شہریوں نے استفادہ کیا۔

اس موقع پر آل تاجران سندھ اتحاد کے چیئرمین کاشف صابرانی نے کہا کہ کیمپ لگانے کا مقصد تاجروں اور عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری لائسنس بنوانے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے ، اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ میں لائسنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...