متنازع بیان پرایم پی اے یوسف بلوچ کو قانونی نوٹس ، غیر مشروط معافی کا مطالبہ

متنازع بیان پرایم پی اے یوسف بلوچ کو قانونی نوٹس ، غیر مشروط معافی کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں مبینہ طور پر دیے گئے متنازع بیان پر لیاری لائرز فورم کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی د یوسف بلوچ کو قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا۔

 قانونی نوٹس محمد انور میمن ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں یوسف بلوچ سے متنازع بیان پر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ یوسف بلوچ سے منسوب بیان ذرائع ابلاغ کے ذریعے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں وائرل ہوا۔ وکیل کے مطابق مذکورہ الفاظ انتہائی قابل اعتراض، اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں جن سے لیاری کے عوام کو مبینہ طور پر شدید ذہنی اذیت اور تکلیف پہنچی ۔قانونی نوٹس میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ یوسف بلوچ رکن سندھ اسمبلی اور حکمران جماعت سے وابستہ اہم عہدے پر فائز ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...