ایم کیو ایم مرکز پر فائرنگ کیس، دو ملزمان کی ضمانت مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر پر تصادم اور فائرنگ کے مقدمے میں ملزمان اظہر اور ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
تفصیلات لے مطابق نسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر پر تصادم اور فائرنگ کے مقدمے میں ملزمان اظہر اور ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کردیں اور کیس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔ ملزمان کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم چالان جمع ہونے کے بعد دوبارہ ملزمان کی درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں 20 سے 25 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر پر تصادم اور فائرنگ کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments