پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ، بلال عباس قادری
کراچی (این این آئی) سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لے کیونکہ مہنگائی کے موجودہ دور میں عوام مزید معاشی بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
بلال عباس قادری نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی نے غریب، متوسط اور سفید پوش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔پٹرولیم م قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لینے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کرایوں، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments