سانگھڑ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا این جی اوز، یونیسیف نمائندوں کا دورہ
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانگھڑ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ایم این اے شازیہ مری کی کاوشوں سے قائم کئے انتہائی نگہداشت زچہ و بچہ وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا ۔۔۔
یونیسیف کے نمائندوں نے دورہ کیا جس میں یونیسیف کے چیف ہیلتھ ڈاکٹر گنٹربوسری یونیسیف تاجکستان کی ہیلتھ منیجر ڈاکٹر سفینہ عبداللویوا شامل تھیں، انہوں نے اسپتال میں فراہم طبی سہولیات، زچہ و بچہ کی نگہداشت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، ڈاکٹر آفتاب اعظم سریوال نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اسپتال انتظامیہ اور یونیسیف نمائندوں کے درمیان زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments