چینی کمپنی کی جدید فائر فائٹنگ نظام متعارف کرانیکی پیشکش
وفد کا ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ ،نظام کا جائزہ لیا مشیروزیراعلی گیانچند ایسرانی ،ڈی جی ریسکیو 1122 کو چینی دورے کی دعوت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چینی کمپنی کے وفدنے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران سندھ میں جدید فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ریسکیو نظام متعارف کرانے کی پیشکش کردی۔ مشیر وزیراعلی سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے چینی کمپنی کے وفد کا خیرمقدم کیا ۔ چینی وفد نے ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرگیانچند ایسرانی کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ میں سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے چینی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 روزانہ اوسطاً 26 سے 30 ہزار ایمرجنسی کالز وصول کرتا ہے اور روزانہ تقریباً 900 طبی ہنگامی صورتحال جبکہ 30 سے 35 فائر اور واٹر ریسکیو واقعات میں کارروائی کی جاتی ہے ۔چینی وفد نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے سندھ کے لیے جدید فائر فائٹنگ آلات اور خودکار فائر ٹینڈرز فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ وفد نے مشیروزیراعلی سندھ گیانچند ایسرانی اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے وہاں جدید فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ریسکیو نظام کا مشاہدہ کرنے کی بھی پیشکش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments