آوارہ کتوں کی بہتات،ریبیز سے ایک اور نوجوان جاں بحق

 آوارہ کتوں کی بہتات،ریبیز سے ایک اور نوجوان جاں بحق

24 سالہ شہری 2 ماہ قبل کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسین نہ لگوانے پر دم توڑ گیارواں سال ریبیز سے 18 اموات، 30 ہزار سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سے متاثر ایک اور شہری آوارہ کتوں کا شکار ہوگیا۔قیوم آباد کا 24 سالہ نوجوان شہریار ریبیز کے باعث جناح اسپتال میں انتقال کرگیا۔ شہریار کو 2 ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا، تاہم کتے کے کاٹنے کے بعد اس نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی۔شہریار کو آج صبح 3 بج کر 40 منٹ پر جناح اسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا۔ مریض ایک ہفتے سے چڑچڑاپن، بے چینی اور پانی سے خوف کی علامات میں مبتلا تھا۔ اسے ریبیز اینسیفلائٹس کے شبہ میں علاج فراہم کیا گیا۔جناح اسپتال کی نیورومیڈیسن ٹیم نے مریض کا معائنہ کیا۔ شہریار کو سکون آور ادویات بھی دی گئی تھیں، تاہم وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا اور آج صبح 9 بجے انتقال کرگیا۔ رواں سال 18 افراد ریبیز کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ ان میں 11 اموات انڈس اسپتال جبکہ 7 افراد جناح اسپتال میں انتقال کرچکے ہیں۔رواں سال سے اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول دن رات سڑکوں، گلیوں اور خالی پلاٹوں میں گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ راہ چلتے افراد کے پیچھے لگنا اور اچانک حملہ کرنا معمول بنتا جارہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...