پولیس مقابلوں میں دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلوں میں دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ دو الگ الگ مقابلوں کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔۔۔

۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں مشکوک افراد کو روکنے پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت لالو ولد مہر کے نام سے ہوئی ہے ۔دوسرا واقعہ صفورہ گوٹھ نیل چوک کے قریب پیش آیا جہاں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد ولد خیر محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...