سیشن کورٹ سجاول نے قاتل کوسزائے عمر قید سنا دی
سجاول (نامہ نگار)سجاول کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز شاہ کی عدالت نے 5 سال قبل ہونے والے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم مظفر جت کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم مظفر جت کے خلاف مقتول الہبچایو جت کے قتل اور غلام نبی جت کو زخمی کرنے کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمد حنیف جت کی فریاد پر 16 اگست 2020ء کو میرپور بٹھورو تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ عمر قید کی سزا پانے والا ملزم مظفر جت چند ماہ قبل پیپلز پارٹی کے مقامی مقتول رہنما ربڈنو جت کے قتل میں بھی مرکزی ملزم نامزد ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments