سورتی فاؤنڈیشن کی محمد علی جناح یونیورسٹی کے مستحق طلباکیلئے اسکالرشپ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سورتی فاؤنڈیشن اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے درمیان مستحق اور باصلاحیت طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو فروغ دینے اور انہیں تعلیمی معاونت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔
معاہدے کے مطابق سورتی فاؤنڈیشن این ایس ایس پروگرام کے تحت محمد علی جناح یونیورسٹی کے ہر سمسٹر میں 5 طلبا کو اسکالرشپ فراہم کرے گی۔ محمد علی جناح یونیورسٹی کی انچارج اور ڈین ڈاکٹر حنا فاطمہ اور سورتی فاؤنڈیشن کی پروگرام ڈائریکٹر نرگس شاہد نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ شراکت داری کا مقصد ایسے مستحق اور باصلاحیت طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے جو مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔اس موقع پر فریقین نے عزم کا اظہار کیا کہ اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے طلبا کو تعلیم اور مہارتوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید وسعت دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments