نادرا کو ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے مبینہ افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے معاملے پر نادرا کو ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جبکہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کا شناختی کارڈ بحال کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں نوراں بی بی، شیری خان اور عصمت خان کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کیے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل سعید الزماں ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اور ان کے شوہر کو پاکستانی تسلیم کیا جارہا ہے ، تاہم بچوں کو افغان قرار دے کر ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments