مسلم لیگ (ق) سندھ کی تنظیم تحلیل کر دی گئی

مسلم لیگ (ق) سندھ کی  تنظیم تحلیل کر دی گئی

کراچی (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ سندھ کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔

 مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی موجودہ صوبائی تنظیم سمیت ہر ضلعی، ٹاؤنز سطح کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی/ تحلیل کر دیا گیا ہے ۔صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری اور صوبائی عہدیداران کے تنظیمی اختیارات ختم کر دیے گئے ہیں۔ اور سندھ کی تمام ضلعی، شہری، تحصیل اور ٹاؤن تنظیمیں ازسر نو پارٹی آئین، قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور پارٹی ڈسپلن کی مکمل پابندی کرتے ہوئے مرکزی قیادت کی ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ مسلم لیگ صوبہ سندھ کی نئی صوبائی تنظیم کی ازسرِ نو تشکیل کا عمل پارٹی آئین کے مطابق شروع کیا جائے گا۔ تمام سابقہ تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو تنظیم نو کے عمل میں مرکزی قیادت کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...