سجاول:ڈائریکٹر محتسب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
سجاول (نامہ نگار)میرپور بٹھورو میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ الطاف حسین لغاری کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، اس دوران انہوں نے شہریوں کی جانب سے پیش مختلف مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں۔
شہریوں نے سرکاری محکموں سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے ، جن پر ریجنل ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے متعدد مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین لغاری نے کہا کہ محتسب سندھ کا ادارہ عوام کو فوری، شفاف اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جائز شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments