کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، اہلیہ جاں بحق، شوہر اور بیٹا زخمی

 کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، اہلیہ  جاں بحق، شوہر اور بیٹا زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا اور شوہر شدید زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے کار سوار کو گرفتار کرکے کار کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 38 سالہ معراج بی بی زوجہ عمیر کے نام سے ہوئی۔زخمیوں کی شناخت 40 سالہ عمیر غلام قادر اور بیٹے کی 10 سالہ محمد عون عمیر کے نام سے ہوئی۔ہیڈ محرر عرفان نے بتایا کہ پولیس نے ذمہ دار کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے کار قبضے میں لے لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...