شہداد پور:گیس پائپ لائن سے لیکیج، علاقہ مکین خوفزدہ
ٹنڈو آدم روڈ پرگاؤں نور خان کے قریب یو اے پی کی لائن میں لیکیج ہےعلاقے کے مکینوں کو سانس لینے میں دشواری، ماحول بھی متاثر ہونے لگا
شہدادپور (نمائندہ دنیا )شہدادپور کے قریب ٹنڈو آدم روڈ پر ستیاری ڈیپ سے گاؤں نور خان بروہی جانے والے علاقے میں یو اے پی گیس فیلڈ کی پائپ لائن سے مبینہ بدبودار گیس کے اخراج کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و تشویش پھیل گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پائپ لائن سے مسلسل بدبودار گیس خارج ہونے سے ماحول متاثر ہو رہا ہے ، جبکہ لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے ، بعض افراد کو صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے ۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود مبینہ لیکیج کا مستقل حل نہیں کیا جا سکا۔مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لیکیج کا فوری نوٹس لے کر تکنیکی اور ماحولیاتی ماہرین سے تحقیقات کرائی جائیں، لیکیج کو فوری طور پر بند کیا جائے اور متاثرہ علاقے کی طبی صورتحال کا جائزہ لیا جائے ۔علاقہ مکینوں نے مقامی نوجوانوں کو روزگار میں ترجیح دینے اور گاؤں نور خان بروہی سمیت قریبی علاقوں میں صاف پانی، صحت، تعلیم اور سڑکوں سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔رہائشیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments