حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی زراعت کیلئے نقصاندہ، آبادگار بورڈ

حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی زراعت کیلئے نقصاندہ، آبادگار بورڈ

پنگریو (نمائندہ دنیا)سندھ آبادگار بورڈ نے حکومت کی غلط اور وقتی زرعی پالیسیوں کو زرعی شعبے کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی، خصوصاً گندم اور گنے کے شعبے میں گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ہزاروں ارب روپے کے نقصان کا سبب بنی ہے ۔ بورڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی فی من قیمت 525 روپے جبکہ گندم کی فی من قیمت 4 ہزار 500 روپے مقرر کی جائے ۔ جنرل کونسل اجلاس میں صدر محمود نواز شاہ ودیگر نے کہا کہ زرعی اجناس، آبادگار اور عام صارفین مڈل مین کے رحم و کرم پر رہ گئے ہیں، جو کم قیمت پر آبادگاروں سے اجناس خرید کر زیادہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...