مسلح ملزمان نے سوئے ہوئے ملازم شہزاد کو اٹھایا اور اسے تھپڑ مارے ،عینی شاہد

مسلح ملزمان نے سوئے ہوئے ملازم شہزاد کو اٹھایا اور اسے تھپڑ مارے ،عینی شاہد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)واقعے کے عینی شاہد اور مقتول نوجوان کے ساتھی طیب نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ملزم نے ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ دکان میں دوسرا ملازم شہزاد سو رہا تھا اور میں کانٹے پر بیٹھا ہوا تھا۔

 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر مجھے ایک دکان کے کونے پر بٹھا دیا جس کے بعد مسلح ملزمان نے سوئے ہوئے ملازم شہزاد کو اٹھایا اور اسے تھپڑ مارے اور زمین پر بٹھا دیا۔مقتول کے ساتھی نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے شہزاد سے اس کا موبائل فون چھینا اور اس کی جیب میں موجود تقریباً 15 ہزار سے زائد کی رقم چھین لی، مسلح ملزمان نے شہزاد سے اس کی موٹر سائیکل کی چابی بھی مانگی جس پر شہزاد نے انکار کیا تو مسلح ملزمان کی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شہزاد زمین پر گر گیا۔عینی شاہد نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے مقتول کی جیب سے چابی نکالی اور دکان سے باہر آتے ہوئے مجھے جگہ سے ہلنے سے منع کیا اور گولی مارنے کی دھمکی دی، پھر موٹر سائیکل اسٹارٹ کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...