پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کے ملزم کی ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی کو موبائل فون اور واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کونین شاہ کے خلاف سچل تھانے میں پروفیسر عارف ساقی کو موبائل فون اور واٹس ایپ کے ذریعے دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے ۔ ملزم پروفیسر عارف خان اور ان کے بھتیجے پر تشدد کے کیس میں پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments