اوباش شخص کی باپردہ طالبہ کیساتھ سرعام نازیبا حرکت

اوباش شخص کی باپردہ طالبہ  کیساتھ سرعام نازیبا حرکت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام نہ ہوسکی اور اس بار مدرسے کی باپردہ طالبہ کیساتھ سرعام نازیبا حرکت کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں باپردہ طالبا کو موٹرسائیکل پر سوار اوباش نے ہراساں کیا اور غیر اخلاقی حرکت کر کے فرار ہوگیا۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس کے مطابق افسوسناک واقعہ 15 ستمبر کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ لڑکی مدرسے جانے کے لئے گلی سے گزر رہی تھی۔اس دوران بائیک سوار شخص شخص نے لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...