اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر ایم پی پی کا سخت ردعمل

 اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر ایم پی پی کا سخت ردعمل

کراچی(این این آئی)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی نے کراچی میں ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور مبینہ لاقانونیت کے واقعات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں خوف و ہراس کی فضا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایم پی پی رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹ مار، موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محرومی کا سامنا ہے ، جبکہ بعض وارداتوں میں شہریوں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ رہی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے میر رضا کیس سمیت کراچی میں پیش آنے والے جرائم کے اہم واقعات کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...