ویسٹ پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں، 88 ملزمان گرفتار
ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار، منشیات، اسلحہ، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمدفقیر کالونی میں کارروائی، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زائد گٹکا ماواضبط کرلیا گیا
کراچی (این این آئی) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 88 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 24 اسٹریٹ کرمنلز، 11 منشیات فروش، 14 گٹکا ماوا فروش جبکہ اشتہاری و مفرور سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 4 مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، 4 زخمی حالت میں اور 2 بغیر زخمی گرفتار ہوئے جبکہ اے ایس آئی نعمان شیخ معمولی زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک منی رائفل، مختلف اقسام کے 21 پستول ، 198 گرام آئس، 110 گرام چرس، 11 گرام ہیروئن، 6 بوتل شراب، 245 کلو غیر ملکی گٹکا، 23 کلو تمباکو، جیلانی پاؤڈر اور 943 کلو گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران 11 موبائل فونز، 5 موٹر سائیکلیں، 5 گاڑیاں اور نقدی بھی تحویل میں لی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ۔مومن آباد پولیس نے فقیر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سیف الرحمن ولد نواب خان کے نام سے ہوئی ہے ، جس کا نام مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 50 پڑیاں گٹکا ماوا، مجموعی طور پر 3 کلو سے زائد گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments