ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون اور 4 بچے زخمی

ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل  سوار خاتون اور 4 بچے زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی کریلا موڑ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون اور 4 بچے زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں 35 سالہ ارم، 10 سالہ ماہ نور، 10 ماہ کی ایمان، 7 سالہ آذان اور 12 سالہ مجتبیٰ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق راشد نامی شخص اپنی اہلیہ ارم،بیٹی ایمان،بھتیجے آذان،مجتبی اور بھتیجی ماہ نور کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے کے نتیجے میں خاتون اور چار بچے زخمی ہوگئے جبکہ راشد معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...