3روز سے لاپتا طالبعلم کی تشدد زدہ لاش برآمد

3روز سے لاپتا طالبعلم  کی تشدد زدہ لاش برآمد

نواب شاہ ، محراب پور (بیورو رپورٹ، نمائندہ دنیا) قائد عوام یونیورسٹی کے 3روز سے لاپتا طالبعلم عاقب عالمانی کی تشدد زدہ لاش یونیورسٹی سے متصل کیلے کے باغ سے برآمد ہوئی۔۔۔

 جس کے بعد یونیورسٹی کے طلبہ میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق عاقب 3روز سے لاپتا تھا، جبکہ ورثا کی جانب سے بھی اس کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ عاقب قائد عوام یونیورسٹی کا پہلے سال کا طالبعلم اور اس کا تعلق نوشہرو فیروز سے بتایا جاتا ہے ۔ وہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا۔واقعہ کی اطلاع پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے کراچی روڈ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مظاہرین نے عاقب کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...