میرپورخاص:گوٹھ مبارک لغاری کا پرائمری اسکول 18ماہ سے بند

میرپورخاص:گوٹھ مبارک لغاری کا پرائمری اسکول 18ماہ سے بند

بچے گھومنے ، کھیل کود میں وقت ضائع کرنے پر مجبور، تعلیمی مستقبل تاریک ہونے لگاوالدین پریشان، وزیر تعلیم و دیگر سے اسکول دوبارہ کھولنے ،اساتذہ تعینات کرنیکا مطالبہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) گوٹھ مبارک لغاری کا پرائمری اسکول بند، غریب بچوں کا مستقبل تباہ ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ شجاع آباد کے گوٹھ مبارک لغاری میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ڈیڑھ سال سے بند پڑا ہے ، جس کی وجہ سے علاقے کے معصوم بچوں کا تعلیمی مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے ۔ اسکول بند ہونے سے غریب و محنت کش طبقے کے بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔ یہ اسکول 1949 میں قائم کیا گیا تھا اور یہاں دور درراز کے علاقوں سے طلبا تعلیم حاصل کرنے آتے تھے تاہم اساتذہ کی عدم موجودگی اور غفلت کی وجہ سے اسکول بند کر دیا گیا، جس کے باعث طلبا کا داخلہ ہونے کے باوجود پڑھائی کا سلسلہ معطل ہو چکا ہے ۔

اسکول کی عمارت زبوں حال ہے اور آخری امتحان 25 مارچ 2025 کو ہوا تھا، جس کے بعد اسکول دوبارہ نہیں کھل سکا۔غریب والدین سارا دن محنت مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنے بچوں کو 3 سے 4 کلومیٹر دور کسی دوسرے اسکول میں نہیں بھیج سکتے ، جس کی وجہ سے بچے سارا دن گھومنے اور کھیل کود میں وقت ضائع کرنے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے ڈی ای او پرائمری اسکول ، ڈائریکٹر پرائمری اسکول ،اعلیٰ حکام، وزیر تعلیم، علاقہ ایم پی اے ،وزیر سیاحت و ثقافت سے اپیل کہ فوری طور پر اسکول کو دوبارہ کھلوایا جائے ،اساتذہ کی تعیناتی کی جائے تاکہ غریب بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں اور ان کا مستقبل بچایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...