روہڑی:گداڑو میں آتشزدگی واقعہ، 4گھر سامان سمیت جل کر تباہ
روہڑی (نمائندہ دنیا) روہڑی کے قریب ٹنڈو بوراہہ نئی آبادی گداڑو میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 4 محنت کشوں کے گھر سامان سمیت جل کر تباہ ہوگئے ، متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
متاثرہ محنت کشوں منظور شیخ، عزیز اللہ، عطا اللہ اور یوسف شیخ نے بتایا کہ وہ چھوہارا مارکیٹ میں یومیہ مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے تھے ، اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چاروں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے کے باوجود عملہ بروقت نہیں پہنچ سکا، اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم اس وقت تک گھر، سامان اور ضروریات زندگی سمیت سب کچھ جل کر تباہ ہوچکا تھا۔ متاثرین نے حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments