میرپورخاص :آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے سگ گزیدگی واقعات میں اضافہ

میرپورخاص :آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے سگ گزیدگی واقعات میں اضافہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہونے لگا، جبکہ بارہا کتا مار مہم شروع کرنے کے مطالبات کے باوجود تاحال مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں، شاہراہوں اور گلی محلوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی صورت میں آزادانہ گھومتے نظر آتے ہیں اور شہریوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں، آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث بالخصوص اسکول جانے والے بچوں اور بچیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ، جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں شہریوں کو آمدورفت کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کتے کے کاٹنے کے متعدد واقعات میں تقریباً 70 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن چیئرمینز سے فوری کتا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...