گورنمنٹ اسپتال شریف آباد سے 3 سالہ بچی لاپتا
نانی جب ادویات لے کر واپس پلٹیں تو 3 سالہ عائشہ موجود نہیں تھی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرکے بچی کی تلاش جا ری ،پولیس، مقدمہ درج
کراچی(این این آئی)شریف آباد کے سندھ گورنمنٹ اسپتال سے 3 سالہ بچی عائشہ پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی، پولیس نے نانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ترجمان کے مطابق عائشہ اپنی والدہ، نانی اور 4 سالہ بہن کے ہمراہ چیک اپ کیلئے اسپتال آئی تھی۔ بچی کی والدہ ٹنڈو آدم سے اپنی والدہ سے ملنے غریب آباد قریشی محلے آئی ہوئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کی طبیعت خراب ہونے پر عائشہ اپنی والدہ، نانی اور بڑی بہن فاطمہ کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال شریف آباد گئی تھی۔ بچی کی والدہ گائنی وارڈ میں چلی گئی جبکہ نانی دونوں بچیوں کو جنرل فزیشن کے پاس لے گئیں۔
ڈاکٹر کی جانب سے ادویات تجویز کیے جانے کے بعد نانی زرینہ دونوں بچیوں کے ہمراہ فارمیسی سے ادویات لینے گئیں۔ نانی جب ادویات لے کر واپس پلٹیں تو 3 سالہ عائشہ موجود نہیں تھی۔نانی اور اہل خانہ نے اسپتال اور اطراف میں بچی کو تلاش کیا، تاہم اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے نانی زرینہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق اسپتال کے اندر اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرکے بچی کی تلاش کی جا رہی ہے ۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عائشہ کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات ملنے کی صورت میں فوری طور پر شریف آباد پولیس یا مددگار 15 پر اطلاع دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments