محراب پور:پارک سے لاش ملی، گروہی تصادم رکوانے والا قتل
محراب پور(نمائندہ دنیا)گاؤں بھرنڈ میں بچوں کے درمیان جھگڑے کے بعد سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔۔
، جس میں گولیاں چل گئیں ، اس جھگڑے کو ختم کرانے کیلئے بیچ بچاؤ کرانے والا عبد الرشید سولنگی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مظہر سولنگی اور ذوالفقار سولنگی گروپوں کے درمیان جھگڑے میں گولی لگنے سے عبد الرشید سولنگی جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب کنڈیارو تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر قائم پارک سے لاش ملی، جسے پولیس نے شناخت کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ، پولیس اور اسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رفیق احمد منگریو کے مطابق لاش بروہی برادری کے درویش شخص کی بتائی جارہی ہے جو بھریا روڈ کا رہائشی تھا۔ جبکہ ڈکیتی واردات میں مزاحمت پر دو نوجوان ظفر علی اور علی ڈھراج زخمی ہوگئے ۔ گاؤں مولا ڈنو راجپر میں چولہے کی چنگاری سے مارواڑی برادری کے پانچ گھر جل گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments