ٹوبہ ٹیک سنگھ:10 ہزار سے زائد انسپکشنز، گرانفروشی پر جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ:10 ہزار سے زائد  انسپکشنز، گرانفروشی پر جرمانے

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں گزشتہ ہفتے کی کارکردگی، اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد اور گرانفروشی کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ضلع بھر میں 10 ہزار 175 انسپکشنز کی گئیں جبکہ گرانفروشی اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کے دوران گرانفروشی پر 16 ہزار روپے جبکہ بیکری بریڈ کی مقررہ قیمت کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...